ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر مملکت کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے مذمتی بیان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دردناک واقعے سے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے، ہر ریاست کو ایسی اسلام فوبک کارروائیوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

صدر مملکت نے عالمی برادری پر زور دیاکہ وہ ایک دوسرے کے مذہبی عقائد اور اقدار کی جانب رواداری پیدا کرنے کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمے کو فروغ دینے کیلئے کام کریں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ انسانیت کو دنیا کو امن کیلئے متحد ہونے اور ایسی بے تکی نفرت انگیز کارروائیوں سے آگے نکلنے کی ضرورت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں