ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر خارجہ بلاول بھٹوحکومتِ جاپان کی دعوت پر ٹوکیو پہنچ گئے

ٹوکیو: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے 4 روزہ سرکاری دورے پر جاپان پہنچ گئے ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا جاپان پہنچنے پر پاکستانی سفیر اور جاپانی وزارت خارجہ کے حکام نے استقبال کیا، پاکستانی برادری کی بڑی تعداد بھی استقبال کیلئے موجود تھی۔

ترجمان کے  مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جاپانی حکومت کی دعوت پر آج سے 4 جولائی تک سرکاری دورہ کریں گے، وزیرخارجہ کا دورہ طویل عرصے بعد جاپان کے ساتھ اعلیٰ قیادت کے درمیان رابطوں کی بحالی کا عندیہ ہے۔

جاپان کے دورے کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری اپنے جاپانی ہم منصب یوشیماسا ہایاشی کے ساتھ وفد کی سطح پر مذاکرات کریں گے، اس کے علاوہ جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا سے بھی ملاقات ہوگی اور جاپان کی قومی سلامتی کے مشیر ٹاکیو اکیبا سے بھی ملاقات طے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں