نیروبی:کینیا میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 48افراد ہلاک ہوگئے،عالمی میڈیا کے مطابق دلخراش واقعہ مغربی کینیا کے علاقے لونڈیانی میں پیش آیا۔ مقامی پولیس کے مطابق تیزرفتار ٹریلرالٹ کرکئی گاڑیوں سے جاٹکرای۔
پولیس اور عینی شاہدین نے بتایا کہ جمعہ کی شام مغربی میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم 48افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب ایک ٹریلر الٹ کر کئی گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔
کئی موٹرسائیکلیں اورراہگیر بھی زد میں آئے،امدادی ٹیموں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کینیا ریڈ کراس کے مطابق حادثے میں 6گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں،مقامی نشریاتی اداروں کے ذریعہ حادثے کے بعد کی فوٹیج میں تباہ شدہ منی بسوں اور ٹرکوں کے ساتھ ساتھ کاروں اور موٹر سائیکلوں کے ملبے کو بھی دکھایا گیا۔