ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

استحکام پاکستان پارٹی کی رکنیت سازی مہم کا آغاز

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کی تنظیمی ڈھانچے کی تنظیم نو کا سلسلہ جاری ہے، پارٹی کی جانب سے ممبر سازی کا آغاز کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی ممبر سازی میں سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے بھرپور شرکت کی، سیاسی شخصیات کے بعد معتبر کاروباری برادری کی جانب سے بھی استحکام پاکستان پارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا، لاہور کی اہم شاہراہوں پر استحکام پاکستان پارٹی کے پرچم، اسٹیمرز اور بینرز آویزاں کر دیئے گئے۔

لبرٹی چوک، مین بلیو وارڈ، گلبرگ، جیل روڈ، مزنگ، فیروز پور روڈ سمیت دیگر اہم شاہراؤں پر استحکام پاکستان پارٹی پرچموں کی بہار آ گئی، لبرٹی چوک سے شیر پاؤ پل، جیل روڈ سے مزنگ اور ملحقہ شاہراؤں پر استحکام پاکستان پارٹی کے پرچم آویزاں کیے گئے ہیں، ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کیلئے اہم شخصیات ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے لگیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں