ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں شدید گرمی انسانی جانیں نگلنے لگی، 125 افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکہ میں گرمی کی شدید لہر انسانی جانیں لینے لگی، میکسیکو میں 112 جبکہ امریکی ریاست ٹیکساس میں 13 افراد ہلاک جان کی بازی ہار گئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اموات ٹیکساس اور میکسیکو کی سرحد کے نزدیکی علاقوں میں ہوئی ہیں، ہیٹ ویو سے متاثرہ علاقوں میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ چکا ہے جس پر انتظامیہ نے شہریوں کو حفاظتی انتظامات کے ساتھ باہر نکلنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گرمی کی شدت سے ہیوسٹن کی سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں، متعدد نوجوان اور بزرگ شہری گرمی اور حبس کے باعث بے ہوش ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے کہنا ہے کہ گرمی کے باعث مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے والے 50 سے زائد افراد کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑا جن میں سے اکثریت کی عمریں 55 سال سے زائد ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں