ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حافظ نعیم سے لاکھ اختلافات، مگر وہ قابلِ احترام ہیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے لاکھ اختلافات ہوں مگر وہ میرے لیے قابلِ احترام ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جو ہونا تھا وہ ہوگیا، شیروانی 4 سال بعد آجائے گی، حافظ نعیم صاحب رواداری کو فروغ دیں، ان کے لوگ کھالیں جمع کر رہے تھے، میں کھالوں میں تو مدد نہیں کر سکتا۔

میئر کراچی نے کہا کہ کچھ لوگوں نے کچرے پر کھڑے ہو کر تصویر بنوائی اور جب کچرا اٹھ گیا تو کوئی تصویر نہیں بنائی، جو تصویر انہوں نے ٹوئٹ کی اس میں کارکنان نے سالڈ ویسٹ کی جیکٹ پہنی تھی، پہلے دو دن وہ کہتے رہے کام نہیں ہوا، تیسرے دن کہا کہ ہم نے آلائشوں کا آپریشن مکمل کیا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں سے ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں کہ جتنا نقصان کرنا تھا کر لیا مزید نہ کریں، اگر آپ مدد نہیں کر سکتے تو نقصان نہ پہنچائیں، شہر میں بیریئرز لگا کر شہر کا حلیہ بگاڑا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں