اسرائیل کا کہنا ہے کہ شام سے داغا گیا ایک روسی ساختہ میزائل اسرائیل کی فضائی حدود میں پھٹ گیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچے ادرائی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کی اس دفاعی بیٹری کو نشانہ بنایا ہے جس سے اسرائیل کی جانب سے طیارہ شکن میزائل فائر کیا گیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’جنگی جہازوں نے اس علاقے میں مزید اہداف کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ شام سے اسرائیلی علاقے کی جانب داغا جانے والا میزائل فضا میں ہی پھٹ گیا ہے۔
تاحال ان دونوں واقعات کے درمیان کسی تعلق کی تصدیق نہیں ہو سکی