ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی حجاج کو وطن واپس لانے کیلئے فلائٹ آپریشن کا کل سے آغاز

اسلام آباد: پاکستانی حجاج کرام کو وطن واپسی کل 2 جولائی سے فلائٹ آپریشن شروع ہو جائے گا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق جدہ ایئرپورٹ سے پہلی تین حج پروازوں کے ذریعے 693 حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے۔حجاج کرام کو وطن واپس لے کر آنے والی پہلی حج پروازیں جدہ سے کراچی، فیصل آباد اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں گی۔

ترجمان کے مطابق جدہ سے حج فلائٹ آپریشن 20 جولائی تک جاری رہے گا جبکہ حجاج کرام کی مکہ سے مدینہ روانگی کا آغاز 5 جولائی سے ہو گا، 38 ہزار حجاج کرام کو مدینہ منورہ بھجوایا جائے گا۔

وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ سے آخری حج پرواز 2 اگست کو وطن واپس پہنچے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں