ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوج کا جنین میں مکان پر میزائل حملہ، 3 فلسطینی شہید،13 زخمی

رملہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں پیر کو صبح سویرے میزائل حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید اور 13 زخمی ہو گئے.

اسرائیلی فوج نے دعوی ہے کہ جنین میں عسکریت پسندوں کے انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنا یا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کی کارروائی میں ایک مکان پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق اس اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینی شہید جبکہ 13 زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔

فلسطینی وزارتِ صحت نے یہ بھی بتایا ہے کہ رملہ میں پیش آئے ایک اور واقعے میں اسرائیلی فوج نے 21 سال کے فلسطینی کو شہید کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں