اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات کے حصول کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں ۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتوں کی درخواستیں برائے حصول انتخابی نشانات بسلسلہ جنرل الیکشن 2023 برائے قومی / صوبائی اسمبلیوں )پنجاب ، سندھ ، خیبرپختونخواہ ، بلوچستان وہ سیاسی جماعتیں جوکہ انتخابی نشانات کے حصول کے لئے الیکشن ایکٹ 2017 اور الیکشن رولز 2017 میں دی گئی اہلیت پر پورا اترتی ہوں وہ الیکشن رولز نمبر 162 کی روشنی میں مختص کئے گئے۔
انتخابی نشانات میں سے کسی ایک انتخابی نشان کے حصول کے لئے اپنی درخواست جمع کروائیں ۔ سیاسی جماعتوں کی درخواستیں ، پارٹی سربراہ سے دستخط شدہ الیکشن کمیشن کو مورخہ 19 جولائی 2023 تک موصول ہو جانی چاہیں ۔ 2۔ تمام سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 216 کے تمام مندرجات کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواستیں جمع کروائیں ۔
درخواستوں کے ساتھ درج ذیل کاغذات / معلومات منسلک ہونا ضروری ہے ۔ )الف( انتخابی نشانات کی ترجیحی لسٹ برائے حصول)ب( ان انتخابی نشان یا نشانات اگر پارٹی کو گزشتہ الیکشن میں تفویض کئے گئے ۔ )ج( ہر درخواست پارٹی سربراہ ) جو بھی عہدہ ہو( سے دستخط ہونا ضروری ہے ۔ )د( سیاسی جماعت کے ہیڈ آفس کاپتہ۔ 3۔درخواست موصول ہونے پر تمام سیاسی جماعتوں کی اہلیت ) الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن 215( کی روشنی میں پرکھی جائے گی۔
وہ سیاسی پارٹیاں جنہوں نے فروری، مارچ 2023 میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں ہونے والے عام انتخابات کے لئے انتخابی نشان کے لئے درخواست دی تھی وہ دوبارہ درخواست دینے کے پابند ہیں ۔
5۔نامکمل اور فیکس کے ذریعے موصول ہونے والی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔ اس پریس ریلیز سے قبل حصول انتخابی نشان کے لئے موصول ہونے والی درخواستوں پر بھی غور نہیں کیا جائے گا۔
لہذا وہ تمام سیاسی پارٹیاں جنہوں نے اس پریس ریلیز سے قبل انتخابی نشانات کے لئے درخواستیں جمع کروائیں ہیں وہ دوبارہ نئی درخواست جمع کروائیں۔6۔ اس بات کی وضاحت بھی کی جاتی ہے کہ مقررہ تاریخ 19 جولائی 2023کہ بعد ملنے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔
انتخابی نشانات کے حصول کے لئے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 206کے منسلکہ نمونہ (AFFIDAVIT) کا لف ہونا ضروری ہے ۔