ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھار ت نے افغان شہریوں کو جاری تمام ویزے منسوخ کردیئے، طلبا کا مستقبل تاریک

نئی دہلی:افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد بھارتی حکومت نے افغان شہریوں کو پہلے سے جاری کیے گئے تمام ویزے منسوخ کر دئیے جن میں زیادہ تعداد طالب علموں کے ویزوں کی ہے جس سے بھارت میں افغان طلبا کا مستقبل تاریک ہونے لگا۔بھارت کی جانب سے افغان طلبا کوویزا جاری کرنے سے انکار کے باعث آن لائن امتحانات ممکن نہیں، بھارتی یونیورسٹیوں میں دوہزار 500 سے زیادہ افغان طلبا ویزا مسائل کی وجہ سے افغانستان میں ہی پھنس کے رہ گئے ہیں۔

افغان طلباء کے لیے بھارت کی غیرمتزلزل حمایت ایک دکھاوے سے زیادہ کچھ نہیں۔ جب افغان طلبا نے ویزا نہ ملنے پر احتجاج کیا، تو ہندوستان کے وزیر خارجہ جے شنکر نے سیکورٹی خدشات، غیر اعتمادی اور ویزا سسٹم کی کارکردگی کا حوالہ دے دیا، یاد رہے کہ بہت سے افغان طلبا کو انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز کی طرف سے اسکالرشپ مہیا کی گئی تھی لیکن ویزا سے انکار کے باعث،

یونیورسٹیوں نے کیمپس میں واپس نہ آنے والے اور حاضری کی کمی کی وجہ سے ان کے داخلے منسوخ کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

بھارت میں کئی طلبہ رہنما اپنے معاملات افغان اور ہندوستانی سفارتخانوں میں متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھا رہے ہیں لیکن اس کوشش کاکوئی فائدہ نہیں ہو رہا اس تمام مسئلے میں خواتین طالبات سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں کیونکہ وہ نہ تو کابل کی کسی یونیورسٹی میں داخلہ لے سکتی ہیں اور نہ ہی بیرون ملک کی دوسری یونیورسٹیوں میں نئے داخلوں کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔

#

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں