لاہور:عید الاضحی پر پنجاب کیٹل مارکیٹ کے زیر انتظام 118 مویشی منڈیوں میں 7 لاکھ 62 ہزار 891 چھوٹے بڑے جانور فروخت ہوئے۔
کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کی 118 منڈیوں میں 7 لاکھ 62 ہزار جانورفروخت ہوئے، لاہور کی 4 منڈیوں میں 1 لاکھ 86 ہزار جانور فروخت ہوئے، ملتان ڈویژن کی 15 منڈیوں میں1 لاکھ 26 ہزارجانور فروخت ہوئے ہیں۔
ڈی جی خان کی 22 منڈیوں میں 1 لاکھ 3 ہزار چھوٹے بڑے جانور فروخت ہوئے جبکہ فیصل آباد کی 15 منڈیوں میں1 لاکھ 53 ہزار967 جانوروں کی خرید و فروخت ہوئی، ساہیوال میں قائم 17 منڈیوں میں 78 ہزار974 جانور فروخت کیے گئے۔
اعداد وشمار کے مطابق بہاولپور کی 19 منڈیوں میں 59 ہزارجانور فروخت ہوئے اسی طرح سرگودھا کی 14 منڈیوں میں 36 ہزار180 جانوروں کی خرید و فروخت ہوئی ہے۔