لاہور:آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے معاملے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایک مرتبہ پھر نیب میں پیش نہیں ہوئے اورمعذرت کرلی۔
سردار عثمان بزدار نے 30 سوالوں پر مشتمل تحریری جواب نامہ پیش کردیا۔
انہوں نے وکیل کے ذریعے تحریری معزرت پیش کی اور کہا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے نیب میں پیش نہیں ہوسکا۔
ان کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدار نیب تحقیقات سے فرار نہیں ہونا چاہتے،تو لہذا نیب تحریری معزرت قبول کرئے۔