ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امت مسلمہ کے حکمران سویڈن کے سفیر وں کو ملکوں سے نکالیں، میاں محمد اسلم

اسلام آباد: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ اہل مغرب قران کے آفاقی پیغام سے گھبرا رہے ہیں دنیا جانتی ہے کہ اس روئے زمین پر مستقبل  تو بس قران کریم اور اس کے نظام کاہے، قران اور ناموس رسالت مسلمانوں کی ریڈ لائن ہے جو اسے ٹچ کرے گا وہ اپنے مستقبل کو تباہ کرے گا۔

میاں محمد اسلم نے مطالبہ کیا کہ امت مسلمہ کے حکمران سویڈن کے سفیر وں کو اپنے ملکوں سے نکالیں اور اپنے سفیروں کو سویڈن سے واپس بلائیں ، سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم اور ان کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ  مغربی ممالک  نے اپنے رویے سے دنیا بھر میں نفرت اور تعصب کی آگ بھڑکا دی ہے، انسانیت تار تار ہو چکی ہے اور دنیا کا امن تباہ و برباد ہو چکا ہے، میاں محمد اسلم نے کہا  انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب قران کا پیغام اور تعلیمات دنیا کے کونے کونے میں پھیل جا ئے گا ۔

میاں محمد اسلم نے کہا سویڈن میں عدلیہ اور پولیس کی قیادت میں دہشت گردوں نے قران کی بے حرمتی کر کے ثابت کیا کہ وہ تنگ نظر اور متعصب ہیں ، دنیا بھر میں اسلام اور قران کا راستہ روکنے کی ناکام کو شش کر رہے ہیں ، مگر ہمیں حیرت ہے اہل مغر ب اسلام پر حملہ اور ہیں اور دو ارب مسلمانوں کے ایمان  اور غیرت کو چیلنج کر رہے ہیں مگر امت مسلمہ کے حکمران خواب خرگوش کے مزے لو ٹ رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں