آج کے ترکیہ کےاہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔
***روزنامہ حریت: "تمام نظریں ایردوان پر "
یونانی میڈیا جو صدر رجب طیب ایردوان کےکی سفارتی کامیابیوں پر گہرہ نگاہ رکھے ہوئے ہے کے ای آر ٹی نیوز میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق ایردوان 11 سے 12 جولائی کو لیتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں منعقد ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، قطر اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک کا دورہ کریں گے اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ وہ ماہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
***روزنامہ اسٹار: "ترکیہ کے ردعمل نے سویڈن کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر مجبور کردیا ہے "
نیٹو کی رکنیت کے لیے ترکیہ کی منظوری کے منتظر، سویڈن کی حکومت نے دارالحکومت سٹاک ہوم میں قرآن پاک کو نذر آتش کیے جانے کے بعد اقدامات اختیار کرنا شروع کردیے ہیں ۔ سویڈن کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اشتعال انگیز کارروائی کرنے والا شخص غیر ملکی تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ ایسے واقعات کے خلاف بارڈر کنٹرول سخت کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا کہ انہوں نے نئے خطرات کو روکنے کے لیے اقدامات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
***روزنامہ صباح: "ترکیہ خلا میں بھی اپنا مقام پیدا کرنے کے درپہ "
امریکن نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (NASA) کی جانب سے گزشتہ 11 سالوں سے منعقد ہونے والے اسپیس ایپس چیلنج-انٹرنیشنل اسپیس ایپلی کیشنز مقابلے میں اس سال ترکیہ کی خلائی ایجنسی (TUA) نے بھی حصہ لیا ہے۔ صنعت اور ٹیکنالوجی کے وزیر مہمت فتح کاجرنے کہا، "ہم خلائی ٹیکنالوجیز میں مزید سرمایہ کاری کریں گے۔
***روزنامہ خبر ترک: ” ریکارڈ توڑ نے والی عید "
وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عبدالقادر اورال اولو نے کہا ہے کہ انطالیہ اور ترابزون ہوائی اڈوں نے عید الاضحی کے دوران ہمہ وقتی ریکارڈ (مسافروں کی تعداد) کو توڑ دیا ہے ۔ وزیر اورال اولو نے کہا، ہے کہ اس عید کے موقع پر نئے ریکارڈ قائم کیے گئے ہیں اور ہمیں فراہم کی جانے والی خدمات سے ہم ادائیگی حاصل کرتے ہیں جس سے ہم اپنی سرمایہ کاری اور خدمات میں مزید اضافہ کرتے رہیں گے۔
***روزنامہ یینی شفق: "جیلو میں دہشت گرد نہیں بلکہ فیسٹویل ہے”
حقاری کے پہاڑوں کو دہشت گرد تنظیم PKK سے پاک کر دیا گیا، اور شہر میں امن قائم ہو گیا۔ 4 ہزار 135 کی بلندی پر واقع جیلو پہاڑوں اور ست گلیشیئر جھیلوں میں فراہم کردہ پرامن ماحول کی بدولت، جنہیں قومی پارک قرار دیا گیا، اس میں ثقافتی شو کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس سال پانچویں بار منعقد ہونے والے 5ویں جیلو فیسٹ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔