ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تھانہ شادمان نذر آتش کیس، اعجاز چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 جولائی تک توسیع

لاہور: تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 جولائی تک توسیع کر دی گئی۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں اعجاز چودھری کے خلاف تھانہ شادمان نذر آتش کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 جولائی تک توسیع کر دی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کر کے سماعت ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ نو مئی کو چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر ملک بھر میں جلاگھیرا اور پرتشدد احتجاج کیا گیا تھا، جس کے بعد قانون فانذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی کے متعدد رہنماوں اور کارکنوں کو گرفتار کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری سمیت دیگر رہنما اور کارکنان کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں