ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زمبابوے کی ٹی10 لیگ؛ عامر، حفیظ سمیت کئی بڑے نام شامل

ہرارے زمبابوے کے ٹی10 لیگ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے افتتاحی ایڈیشن کیلئے ڈربن قلندرز کو جوائن کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی10 لیگ مقبول فرنچائز ڈربن قلندرز نے محمد عامر کے علاوہ آصف علی، طیب عباس طاہر بیگ جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں میں کریگ ارون، ہلٹن کارٹ رائٹ، ٹم سیفرٹ جیسے کرکٹر کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

دریں اثنا قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے بھی ٹورنامنٹ میں ہریکینز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جو بھارتی اداکار سجنے دت کی مشترکہ ملکیت ہے۔

دوسری جانب سابق کرکٹر محمد حفیظ اور عثمان شنواری نے جوہانسبرگ بفیلوز کی ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔ زمبابوے کی ٹی10 ایفرو لیگ کے ابتدائی ایڈیشن میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی، جس میں ڈربن قلندرز، کیپ ٹان سیمپ آرمی، بلاوایو بریوز، ہرارے ہریکینز اور جوبرگ بفیلوز شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں