ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق وزیراعظم نے کرکٹ کا سارا سسٹم ہی لپیٹ دیا، عاقب جاوید

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں مشکلات ہیں، سابق وزیراعظم نے کرکٹ کا سارا سسٹم ہی لپیٹ دیا۔

صوبائی دارالحکومت میں اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف لاہور (سجال) کے تحت ورلڈ اسپورٹس جرنلزم ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہم انفرادیت پر چل رہے ہیں، جس کی وجہ سے کرکٹ بورڈ میں مشکلات ہیں۔سابق وزیراعظم (چیئرمین پی ٹی آئی) آئے اور سارا سسٹم ہی لپیٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین کوئی بھی ہو ،  دیکھنا یہ چاہیے کہ پالیسیز کیا ہوتی ہیں۔ آئی سی سی کا مطلب انڈیا ہے اور یہ سارا پیسے کا گیم ہے۔ انڈیا میں کھیلنے کے سوا ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہے۔ہمیں اپنے آپ کو بہتر کرنے ضرورت ہے، بہتر کریں گے تو ہماری بات سنی جائے گی۔

عاقب جاوید نے کہا کہ ہمارے پاس میچ ونرز کھلاڑی ہیں۔آج کی پاکستانی ٹیم بہت اچھی ہے اور اس کا اعزاز پی ایس ایل کے سر ہے۔ پاکستان کو ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ ٹیم بتاتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ان کندیشنز میں پاکستان ٹیم جیسا کمبی نیشن کسی کے پاس نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، بابر اعظم جیسے اسٹار کھلاڑی کسی بھی وقت کسی بھی ٹیم کے خلاف کھیل کا نقشہ بدل دینے کی اہلیت اور صلاحیت کے حامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں