ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ: چیئرمین سینیٹ کا سویڈش اسپیکر کو خط

اسلام آباد: قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کیخلاف چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سویڈش پارلیمنٹ کے اسپیکر کو خط لکھ دیا۔

چیئرمین سینیٹ کی جانب سے خط میں لکھا گیا ہے کہ جدید دور میں مقدس شخصیات، صحیفوں اور مذہبی جذبات کی بے حرمتی کیلئے کوئی گنجائش نہیں، اسلام ایک جامع ضابطہ اخلاق ہے اور رواداری، امن، خوشحالی، انسانیت اور محبت کی گہری اقدار کو سمیٹتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ   قرآن پاک ہماری مقدس کتاب، ایک لازوال رہنما اور تشدد کی سختی سے حوصلہ شکنی کرتی ہے، قرآن پاک امن کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام ہمیں سختی سے دوسرے مذاہب، پیغمبروں یا مقدس کتابوں کی توہین سے روکتا ہے، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن پاک کی توہین مسلمانوں کو بے پناہ تکلیف پہنچاتی ہے، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں توہین سے پہنچنے والی تکلیف کو حقیقت سمجھ کر اس کا اعتراف کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں