ماہ ِجون میں ترکیہ کی برآمدات 20 ارب 901 ملین ڈالر تک رہی ہیں۔
وزارت تجارت نے ماہ ِ جون سے متعلقہ خارجہ تجارت کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔
جن کے مطابق جون میں ترکیہ نے 20 ارب 901 ملین ڈالر کی برآمدات سر انجام دی ہیں۔
رواں سال کی پہلی ششماہی میں مجموعی طور پر 123.4 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں۔
سال کی پہلی ششماہی میں، ترکیہ کی یورپی یونین کو برآمدات 52 بلین ڈالر، افریقہ کو 10 بلین ڈالر، امریکہ کو 10.6 بلین ڈالر، اور قرب و جوار اور مشرق وسطیٰ کو 20.7 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔
عالمی معیشت میں جمود کے باوجود غیر ملکی تجارت میں مثبت پیش رفت ملکی معیشت کو مستحکم بناتے ہوئے سرمایہ کاری، پیداوار، برآمدات اور روزگار کی ترجیحات کے حوالے سے موزوں ماحول کے قیام میں معاون ثابت ہو گی۔