ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہونا شروع

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ماہ(جون 2023 )کے دوران 9 فیصد کمی کے ساتھ ملک میں مہنگائی کی شرح 29.4 فیصد رہی ہے جو کہ مئی 2023 میں 38فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ گزشہ مالی سال 2022-23 میں ( جولائی سے جو ن تک) مہنگائی کی اوسط شرح 29.18 فیصد رہی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جون 2023 میں مہنگائی کی شرح 29.4 فیصد رہی ہےجو مئی میں 38فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ جولائی سے جو ن تک مہنگائی کی اوسط شرح 29.18 فیصد رہی ہے ۔

سالانہ بنیادوں پر جون 2023 میں شہروں میں مہنگائی کی شرح 27.3فیصد رہی اور دیہی علاقوں میں 32.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ ایک ماہ میں مرغی، آلو، دودھ، ڈیری مصنوعات اور چاول مہنگے جبکہ انڈے، سبزیاں آور آٹا سستے ہوئے، سالانہ بنیادوں  پر ایک سال میں سگریٹ 129.2 فیصد، چائے 113 فیصد اور آٹا 90 فیصد مہنگا ہوئےایک سال میں چاول کی قیمت میں73 فیصد،آلو 65 فیصد، گندم 62 فیصد، درسی کتب 114 فیصد، اسٹیشنری 68.5 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ ایک سال میں گیس اخراجات 62.8 فیصد اضافہ اور گھریلوسامان 40 فیصد مہنگا ہوا ۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار  نے جون میں مہنگائی کی رفتار میں 9 فیصد کمی پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی 29 فیصد پر آگئی ہے۔ جون 2023 میں مہنگائی کی شرح 29.4 فیصد رہی، مئی2023 میں مہنگائی کی شرح جون کے مقابلے میں 38فیصد تھی ان کا کہنا تھاکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 270 سے 272 روپے کا ہے۔

دوسری جانب ملک میں زرمبادلہ کے سرکاری  ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 53 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سرکاری زخائر میں اضافہ 30 کروڑ ڈالر کے حکومتی کمرشل قرضوں کی وصولی سے ہوا ۔ 23 جون کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 4 ارب 6 کروڑ 99 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 27 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 9 ارب 34 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں