سیاحتِ صحت میں ترکیہ کے 2023 کے ہدف کا اعلان 1.8 ملین سیاحوں کے طور پر کیا گیا۔
ایسوسی ایشن آف ٹرکش ٹریول ایجنسیز کے صدر فیروز باعلی قایا نے اپنے پریس بیان میں یاد دلایا کہ گزشتہ سال صحت اور طبی وجوہات کی بناء پر ترکیہ آنے والوں کی تعداد 1.4 ملین سے زیادہ تھی۔
امسال بلندی کا رحجان جاری ہونے کا اظہار کرنے والے باعلی قایا نے بتایا کہ "جنوری تا مارچ 2023 میں حفظان صحت اور طبی وجوہات کے باعث ترکیہ سے رجوع کرنے والے زائرین کی تعداد سال 2022 کے مقابلے میں 37.5 فیصد کے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 75 ہزار تک رہی ہے۔ ہم سیاحت ِ صحت میں اس رحجان کے آئندہ کے دور میں جاری رہنے کی توقع کرتے ہیں۔”
ہیلتھ ٹورزم میں ترکیہ کے دنیا کے اہم ترین مقامات میں سے ایک ہونے پر زور دینے والے باعلی قایا نے کہا کہ”اس دائرہ کار میں آنے والے بین الاقوامی مریضوں کی طرف سے جن طبی شاخوں کو سب سے زیادہ ترجیح دی جاتی ہے وہ گائناکالوجی، اندرونی امراض، امراض چشم، میڈیکل بائیو کیمسٹری، جنرل سرجری، دندان سازی، آرتھیوپیڈی اور ٹراماٹولوجی، متعدی امراض اور کان، گلے کے علاوہ ہیئر ٹرانسپلانٹیشن جمالیات اور پلاسٹک سرجری پیش پیش ہیں۔
فیروز باعلی قایا نے بتایا ہے کہ ترکیہ ہیلتھ ٹورزم کے شعبے میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے ہم رواں سال اس شعبے میں قریب 30 فیصد کے اضافے کی توقع کرتے ہیں۔