ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ  میں غیرمساعد موسمی حالات کی وجہ سے4000 سےزائد ملکی اوربین الاقوامی پروازیں تاخیرکا شکار

امریکہ  میں غیر مساعد  موسمی حالات کی وجہ سے 4000 سے زائد ملکی اور بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

فلائٹ اویئر فلائٹ ٹریکنگ سائٹ کے مطابق، 4 جولائی کے یوم آزادی کی تعطیل کی وجہ سے سفر کرنے والے ہزاروں مسافر ہوائی اڈوں پر پھنسے ہوئے  ہیں ، جب کہ 4,165 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں  اور 131 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔

امریکہ کے مشرقی  علاقے شدید طوفان سے متاثر ہیں تو  ملک کے مغرب اور جنوب میں غیر معمولی  درجہ حرارت کا سامنا ہے۔

دوسری جانب نیشنل میٹرولوجیکل سروس (NWS) کی جانب سے شیئر کی گئی معلومات میں کہا گیا ہے کہ ملک کے شمال مشرق میں موسم کی شدت  میں اضافہ ہوتا رہے گا  اور جنوب کے کچھ حصوں میں تیز ہوائیں، طوفان اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

اواخر ہفتہ  طوفانی موسم کی وجہ سے امریکہ کے وسط مغربی علاقے میں 150,000 سے زیادہ لوگ بجلی سے محروم  ہو گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں