وزیر خارجہ حقان فیدان نے کہا کہ سویڈن کی نیٹو کی رکنیت ای سے فائدہ ہوگا یا نقصان اس مسئلے پر کھل کر بحث کرنے کی ضرورت ہے۔
حقان فیدان نے ان خیالات کا اظہار اردن کے نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ کے دورہ ترکیہ کے موقع مشترکہ پریس کانفرنس کے دوارن کیا۔
سویڈن میں گزشتہ ماہ قرآن کو نذر آتش کرنے کا ذکر کرتے ہوئے، فیدان نے زور دے کر کہا کہ وہ ایک بار پھر اسٹاک ہوم میں "قرآن پر نفرت انگیز حملے اور ترکیہ کے انتباہ کے باوجود اس حملے میں ملوث ہونے” کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
فیدان نے کہا کہ اس قسم کی نفرت انگیز کاروائیاں جسے ‘عوامی تحفظ’ کا نام دیا جاتا ہے بڑی معنی خیز ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ سویڈن کا سیکیورٹی نظام اس قابل نہیں ہے کہ جو اشتعال انگیزی کو روک سکے، ہمیں اس سلسلے میں سویڈن کی حکمت عملی اور سیکیورٹی کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے ۔
حقان فیدان نے فلسطینیوں پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بے گناہ فلسطینی بھائیوں کے خلاف چھاپے اور آباد کاروں کے حملے جلد سے جلد بند ہونے چاہئیں۔
فیدان نے کہا کہ ترکیہ اور اردن دونوں خطے میں امن کو یقینی بنانے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔
فیدان نے ترکیہ اور مصر کے تعلقات کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے تاریخی، جغرافیائی، ثقافتی، تزویراتی اور مذہبی رشتوں کی وجہ سے، دو اہم ممالک ایک دوسرے سے الگ رہنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے کہا کہ وہ آج کے مشترکہ فیصلے کے ساتھ باہمی طور پر ایک سفیر کا تقرر کریں گے، فیدان نے کہا کہ انہوں نے معمول کے مرحلے میں ایک بڑا مرحلہ طے کرلیا ہے۔