ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قرآن پاک کی بے حرمتی: دفترخارجہ میں سویڈن کے ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج 

اسلام آباد: قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر سویڈن کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سویڈن کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ کے دوران قران پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر شدید مذمت کی گئی ہے اور واقعے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے، سویڈن کے سفیر اس وقت پاکستان میں موجود نہیں ہیں۔

دوسری جانب سویڈن ہونے والی قرآن مجید کی بے حرمتی کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے، شرکا نے سویڈن کی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔اس دوران سویڈن کا پرچم نذر آتش کیا گیا۔

مردان میں میسحی برادری نے سویڈن کیخلاف احتجاج کیا، درجنوں مسیحیوں نے سینٹ پال سرحدی چرچ سے گائیڈ چوک تک ریلی بھی نکالی، شرکا نے سویڈن کیخلاف زبردست نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کی بے حرمتی سے تمام مذاہب کے ماننے والوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں