سات گریمی ایوارڈ وں کی مالک امریکی گلوکاری کرسٹینا آگولیرا ترکیہ میں کانسرٹ دیں گی۔
معروف گلوکارہ ‘ریگنم لائیو اِن کانسرٹ’ کے دائرہ کار میں پہلی دفعہ ترکیہ میں کانسرٹ دینے کے لئے انطالیہ آ رہی ہیں۔
کانسرٹ 8 اگست کو ہو گا۔
آگولیرا ، 8 اگست کو 2 ہزار 500 افراد کی صلاحیت والے ‘پرل ایونٹ ایریا’ میں اسٹیج پر آئیں گی۔
اس امریکی گلو کارہ کو کوارڈ اوکٹیو ووکل رینج اور اونچے سُروں میں گانے کی صلاحیت کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔
کانسرٹ میں وہ اپنے مداحوں کے پسندیدہ گانے گائیں گی۔