اسلام آباد:سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے اسلام آباد میں حلقہ خواتین کے مرکزی دفتر کا افتتاح کیا۔تلاوت و تذکیر کے بعد اپنے خطاب میں دردانہ صدیقی نے کہا کہ عمارتیں مطلوب اور منزل نہیں, بلکہ ہمارا مقصد اللہ کی بندگی اور اس سرزمین پر اسکے نظام کا نفاذ ہے ۔
دردانہ صدیقی نے کہاکہ منزل تک پہنچنے کے لئے جیسے سواری درکار ہوتی ہے اسی طرح اپنے کاموں کو منظم انداز میں لے کر چلنے کے لئے حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے اس دفتر کی ضرورت محسوس ہوئی جسے اللہ تعالی نے پورا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مرکزی دفتر سے حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ پنجاب اور جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد اور راولپنڈی بھی استفادہ کریں گے، صوبہ خیبرپختونخواہ ،کشمیر ،جنوبی پنجاب کے دورہ جات میں بھی یہ دفتر معاون و مددگار ثابت ہوگا۔