ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: ایردوان۔رُٹ ملاقات

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک رُٹ  کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے ۔

ترکیہ صدارتی دفتر محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں صدر ایردوان نے آئندہ سال ترکیہ۔ہالینڈ دوستی سمجھوتے کی 100 ویں سالگرہ کی یاد دہانی کروائی اور کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی دورے باہمی تعلقات کو مزید تقویت دیں گے۔

مذاکرات میں سویڈن کی نیٹو رکنیت پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس بارے میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ سویڈن نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے قانون میں تبدیلیاں کر کے درست اقدامات کئے ہیں لیکن علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG/PYD کے حامیوں نے آزادانہ شکل میں دہشت گردی کی حمایت میں مظاہرے کر کے ان تمام اقدامات پر پانی پھیر دیا ہے۔

صدر ایردوان نے وزیر اعظم رُٹ کے ساتھ سویڈن میں  مسلمانوں کی کتاب مقدس ‘قرآن کریم’  پر حملوں کے بارے میں بھی بات کی۔انہوں نے کہا ہے کہ قرآن کریم پر کئے جانے والے حملوں کو آزادی اظہار  کے پردے میں جائز قرار دیا جانا  ناقابل قبول ہے۔ قرآن کریم کی بے حرمتی  آزادی اظہار نہیں اظہار کا جرم ہے۔

مذاکرات میں دونوں سربراہان نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ  11 تا 12 جولائی کو لتھوانیا کے دارالحکومت ویلنیوس میں متوقع نیٹو سربراہی اجلاس  کے ایجنڈے کا موضوع  روس۔یوکرین جنگ ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں