ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی کوریا ڈرونز شکن نظام خریدے گا

جنوبی کوریا نے اہم سرکاری  عمارتوں اور فوجی اڈوں کی حفاظت کے لیے ڈرونز شکن نظام لینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

جنوبی کوریائی دفاعی پروگرام ایجنسی کے مطابق، ڈرونز حملوں کے خلاف 37.2 ملین ڈالرز مالیت کے ڈرونز شکن نظام خریدنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

شمالی کوریا  کے ڈرونز کے خلاف دفاعی استعداد  کے فروغ دینے کے لیے  ادارہ بری،فضائی و بحری قوتوں  کے استعمال کےلیے ڈرون شکن نظاموں کی خریداری کےلیے مقامی کمپنیوں کو ٹھیکے دینے  کا سوچ رہا ہے۔

 ادارے کے ترجمان چوئی کیونگ ہو نے پریس بیان میں بتایا ہے کہ  ہم ان نظاموں کی خرید کے لیے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔

جنوبی کوریا  نے دسمبر میں اپنی  فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر شمالی کوریا کے  ڈرونز کا جواب دیا تھا۔

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں