ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 مئک کے 2 مقدمات میں ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 9 مئی کے 2 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کو ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقدمات میں نئی دفعات کے اضافے کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کو منصوبہ ساز کے طور پر نامزد کیا جائے گا۔ دفاعی وحساس تنصیبات پر حملوں کی مقدمات میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی مزید دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نئی دفعات شامل کرنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی ملزم نامزد کیا جائے گا۔رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے مزید لکھا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر گرفتاری کی صورت میں حساس مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی، کارکنوں کو اکسانے اور اشتعال دلانے کے الزامات عائد کیے جائیں گے اور زیر تفتیش ملزمان کے بیانات کی روشنی میں ملزم نامزد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی بطور ملزم نامزدگی کا فیصلہ گزشتہ روز کیا گیا تھا ۔ فیصلے سے قبل قانونی ماہرین سے مشاورت بھی کی گئی ۔ جی ایچ کیو کیس تھانہ آرے بازار جب کہ حساس ادارے کے دفتر پر حملے کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں درج ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں