ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان میں پی ٹی آئی ایک بھی ضلع میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی

 کوئٹہ: بلوچستان میں پی ٹی آئی ایک بھی ضلع میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔ 

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے  35اضلاع میں کہیں پر بھی پی ٹی آئی کا کوئی ضلعی چیرمین و وائس چیرمین منتخب نہیں ہوسکا جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی نے چیئرمین کی 10 اور وائس چیئرمین کی 9 نشستیں حاصل کیں۔

علاوہ ازیں پیپلز پارٹی نے چیئرمین کی 6 اور وائس چیئرمین کی 4 نشستیں، جے یو آئی (ف) نے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 4 -4 نشستیں حاصل کیں۔

الیکشن کمشنر کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی جبکہ صوبے میں سیکورٹی کی صورتحال تسلی بخش تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں