ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دھمکی کیس:فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 14 جولائی تک موخر

اسلام آباد:الیکشن کمیشن کے خلاف دھمکی آمیز بیان سے متعلق کیس میں فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 14 جولائی تک موخر کردی گئی۔

جمعہ کو اسلام آباد کے ایڈیشل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے الیکشن کمیشن کے خلاف دھمکی آمیز بیان سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

فواد چوہدری اپنے بھائی وکیل فیصل چوہدری کے ہمراہ پیش ہوئے، جج طاہر عباس سِپرا نے فواد کو دیکھ کر کہا کہ موسم اچھا ہوگیا ہے جس پر فواد چوہدری بولے موسم تو اچھا ہوگیا، لگے ہوئے ہیں۔

فواد چوہدری کی جانب سے کیس کے دستاویزات مہیا کرنے کی درخواست دائر کرتے ہوئے وکیل نے کہا کہ ہمیں تاحال کیس کی مکمل دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں، کیس کی مکمل دستاویزات کی فراہمی ملزم کا حق ہوتا ہے۔

اس پر پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ہمارے پاس اس وقت کیس کی فائل موجود نہیں،کیس کی فائل دیکھ کر ہی کوئی بیان دے سکتا ہوں۔

عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 265 سی کی درخواست پر دلائل طلب کر لیے جب کہ کیس کی مزید سماعت 14 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں