ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شانگلہ میں پہاڑی تودہ گرنے سے 7 بچے جاں بحق

شانگلہ کے علاقے ماتونگ میں پہاڑی تودہ گرنے سے 7 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک کو ریسکیو کر لیا گیا، فوری طورپر مشینر ی نہ پہنچنے کی وجہ سے مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو کرنے کے لیے دیگر فلاحی ادارے کے لوگ حادثے کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں، مزید لوگوں کونکالنے کے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ مارتونگ میں کھیل میں مصروف تقریبا 9 سے 11 بچوں پر پہاڑی تودہ گر گیا، متعدد بچے ملبے تلے لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر شانگلہ حسن عابد نے کہا کہ مرتونگ کے علاقے کز کلے میں ایک کرکٹ گراونڈ پر بچے کھیل رہے تھے کہ لینڈ سلائیڈ ہوگئی اور 8 بچے اس کے نیچے دب گئے جن کو ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ 6 بچوں کی لاشیں اور ایک بچی زخمی حالت میں نکالی گئی ہے جبکہ بھاری مشینری کے ذریعے دیگر بچوں کی تلاش جاری ہے، زخمی بچی اور لاشوں کو رورل ہیلتھ سینٹر مرتونگ میں منتقل کردیا گیا ہے اور ریسکیو آپریشن میں مقامی لوگ بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں