لاہورہائیکورٹ نے سابق گورنر پنجاب عمرسرفرازچیمہ کو جیل میں بی کلاس دینے کا حکم دے دیا۔
جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے درخواست پرسماعت کی،لاہورہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
اہلیہ رابعہ سلطان نے بی کلاس کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی تھی۔ عمرسرفراز چیمہ کواختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔