امریکہ کے شہر نیو یارک میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والے ترک ترکش ہاوس میں یکجا ہوئے ہیں۔
منعقد ہونے والے ایونٹ کی میزبانی نیویارک میں ترکیہ کے قونصل جنرل ریحان اوزگر اور "Turks in Tech” گروپ کے بانی آئے کُت قارا علی اولو نے کی ہے۔
اقوام متحدہ میں ترکیہ کے مستقل نمائندے سعدات اونال اور صدارتی سرمایہ کاری آفس واشنگٹن کے نمائندے نجم الدین قائےماز کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کے شعبے کے ملازمین بشمول کاروباری افراد، سرمایہ کاروں اور انجینئرز نے اس تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اوزگر نے کہا کہ انہوں نے ترکش ہاوس میں بہت سے پروگرام منعقد کیے اور یاد دلایا کہ انہوں نے پہلے صحت اور قانون کے شعبے میں کام کرنے والوں کے لیے سیکٹرل میٹنگز کے دائرہ کار میں پروگرام مرتب کیے تھے۔
ممالک کی ترقی کی سطح میں ٹیکنالوجی کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے، اوزگر نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد، اسٹارٹ اپ مالکان اور بڑی امریکی کمپنیوں میں انجینئر کے طور پر کام کرنے والے بہت سے شہریوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔
اوزگر نے کہا کہ امریکہ میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والے ترک اپنے ملک میں تجربہ اور سرمائے کی منتقلی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کی ہمیشہ خدمت کریں اور ہمیشہ وہاں کیا کچھ کرسکتے ہیں ، ضرور سوچیں۔