ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہانگ کانگ کی آئیکونک پاپ گلوکارہ اور ڈزنی اسٹار کوکولی چل بسی

وکٹوریہ سٹی: ہانگ کانگ کی مشہور پاپ گلوکارہ اور ڈزنی اسٹار کوکولی خودکشی کی کوشش کے باعث 3 دن کومہ میں رہنے کے بعد چل بسی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کوکولی کی بہن نے سوشل میڈیا پر گلوکارہ کی موت کی تصدیق کی ہے۔ ان کی بہن نینسی کا کہنا تھا کہ کوکولی پچھلے کچھ سالوں سے ڈپریشن کا شکار تھی جس کی وجہ سے اس نے خودکشی کی کوشش کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوئی۔

خودکشی کی کوشش کرنے کی وجہ سے گلوکارہ کی حالت غیر ہوگئی تھی اسے فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 3 دن کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئی۔

کوکولی نے ہائی اسکول کے زمانے میں گلوکاری کے ایک مقابلے میں پہلا انعام جیتا تھا جس کے بعد اس کے میوزک کیرئیر کا آغاز ہوا۔

گلوکارہ کی بہنوں کے مطابق اس سال کوکولی کو میوزک انڈسٹری میں 30 برس مکمل ہوئے تھے اپنے کیرئیر میں کوکولی نے کئی ہٹ میوزک البم اور شاندار لائیو پرفارمنس دیں۔

کوکولی کے مداحوں کی جانب سے ان کی موت کی خبر پر افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔ کوکولی ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی پہلی گلوکارہ تھی جس نے آسکر ایوارڈز میں پرفارم کیا تھا۔

واضح رہے کہ کوکولی گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری کی دنیا میں بھی مشہور تھی ان کی کامیاب فلموں میں Mulan اور Crouching Tiger, Hidden Dragon سمیت ڈزنی کی دیگر فلمیں شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں