ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکارہ مریم انصاری کے ہاں ننھی پری کی آمد، معین خان دادا بن گئے

  کراچی: پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ مریم انصاری اور سابق کرکٹ کپتان معین خان کے بیٹے اویس خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اویس خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خبر دی ہے کہ ان کے ہاں ننھی پری نے جنم لیا ہے۔

مریم انصاری کی بیٹی کی پیدائش بروز منگل 4 جولائی 2023 کو ہوئی جس کا نام عمایا خان رکھا گیا ہے تاہم انہوں نے اب یہ خوشخبری مداحوں کو سُنائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم انصاری اور سدرہ بتول نے مداحوں کو خوشخبری سُنا دی

معین خان دادا جبکہ اعظم خان چچا بننے پر بےحد خوش ہیں۔ اب سے کچھ دن قبل مریم انصاری نے اپنی ساس کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خبر دی تھی کہ جلد ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ مریم انصاری پاکستان کے سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ 2021 دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں