ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی کوریا کی مشہورگلوکارہ کانسرٹ سے چند منٹ قبل چل بسیں

سئیول: جنوبی کوریا کی مشہور کلاسیکل گلوکارہ لی سانگ یون کانسرٹ شروع ہونے سے چند منٹ قبل چل بسیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 46 سالہ گلوکارہ لی سانگ یون کوجنوبی کوریا کے شہر گمچیون میں منعقد ایک کانسرٹ میں پرفارم کرنا تھا لیکن وہ اسٹیج پر اینٹری سے کچھ دیر پہلے غائب ہوگئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تلاش کرنے پر گلوکارہ لی سانگ یون کی لاش باتھ روم سے برآمد ہوئی۔ کانسرٹ منتظمین  نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔ گلوکارہ کی موت کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ لی سانگ یون کوریا کی مشہور کلاسیکل گلوکارہ تھیں اور انہوں نے نیویارک سے موسیقی میں ماسٹرز کر رکھا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں