ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قرآن کی بے حرمتی جیسے واقعات روکنے کیلیے او آئی سی جامع حکمت عملی بنائے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف اور سیکریٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم حسین ابراہیم طہٰ کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، وزیراعظم اور سیکریٹری جنرل او آئی سی نے بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے مسئلے اور قرآن کریم کی بے حرمتی اور ایسے واقعات کے تدارک کے حوالے سے بات کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سیکریٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم حسین ابراہیم طہٰ  سے  کہا کہ پاکستان  امت مسلمہ کے  دل دکھانے والے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ تمام مذاہب، مقدس ہستیوں ، صحائف ، مقدس کتابوں اور علامات کی توہین کا کوئی جواز قبول نہیں کیا جاسکتا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایسے قبیح واقعات کو آزادی اظہار رائے یا احتجاج کا نام دینا  ہرگز قابل قبول نہیں،  واقعے پر اوآئی سی کے اجلاس اور کردار کی وزیراعظم نے تحسین کی ۔

انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان نے مسئلے پر قائدانہ کردارادا کیا،مذموم واقعے کے فوری بعد او آئی سی اجلاس بلانے میں شہزادہ محمد بن سلمان کے کردار کو سراہتے  ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایسے واقعات روکنے کے لیے اسلامی دنیا کی متفقہ آواز کے طورپر اوآئی سی جامع حکمت عملی مرتب کرے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر آگاہی پیدا کرنے کے لیے بھی او آئی سی کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں