ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماحولیاتی تبدیلیاں کنٹرول سے باہر ہوتی جا رہی ہیں، اقوام متحدہ کی تنبیہ

نیو یارک: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیاں اور ان کے اثرات دنیا بھر کے لیے کنٹرول سے باہر ہوتے جا رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی مسلسل کئی دن تک دنیا کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے اور 29 جون تا 5 جولائی عالمی تاریخ کا گرم ترین ہفتہ کے طور پر میڈیا میں سامنے آنے کے بعد عالمی ادارے کے سربراہ نے یہ انتباہ جاری کیا ہے۔

انتونیو گوتریس نے اس سلسلے میں اپنے بیان میں مزید کہا کہ اگر ضروری اقدامات کرنے میں تاخیر کا سلسلہ برقرار رہا تو ہم ایک تباہ کن صورتحال کا سامنا کریں گے، کیونکہ مسلسل 2 دنوں تک سب سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ بنا۔

واضح رہے کہ 4 جولائی کو دنیا کا اوسط درجہ حرارت 17.18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا اور اس طرح 3 جولائی کو 17.01 ڈگری سینٹی گریڈ کا ریکارڈ ایک دن بعد ہی ٹوٹ گیا۔ Maine یونیورسٹی کے موسمیاتی ڈیٹا کے مطابق 29 سے 5 جولائی کے دوران روزانہ کا عالمی اوسط درجہ حرارت .04 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جو گزشتہ 44 سال میں کسی بھی ہفتے میں سب سے زیادہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں