ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی بابراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو

لاہور: قومی ٹیم کی سری لنکا روانگی سے قبل پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کپتان بابراعظم سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق بابراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پوری ٹیم کو بھی نیک خواہشات کا پیغام دینے کو کہا۔انہوں نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ ٹیم دورۂ سری لنکا اور ایشیا کپ میں پاکستان کے لیے کامیابیاں سمیٹے گی۔

بابراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف کو پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کے پچھلے دور میں ایشیا کپ جیتا تھا ان شا اللہ اس بار بھی جیتیں گے۔

بابراعظم نے کہا کہ پاکستان کی خاطر بھرپور توانائی کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور پاکستانی ٹیم کو مزید اوپر لے جانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں