ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا

لاہور:بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)نے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔

بھارت نے ایک لاکھ 85 ہزار کیوسک پانی اجھ بیراج سے چھوڑا۔ جس کے بعد پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے راوی سے منسلک اضلاع ہنگامی صورتحال کیلئے الرٹ رہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ریسکیو، ریلیف آپریشن ٹیمیں مشینری کے ساتھ تیار رہیں، نشیبی علاقوں میں ریلیف کیمپس کا قیام عمل میں لایا جائے۔

واضح رہے کہ بھارت ہر سال پاکستانی دریائوں میں بغیر اطلاع کے پانی چھوڑ دیتا ہے جس سے مقامی سطح پر سیلابی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے، گزشتہ سال بھارت نے ایک لاکھ 73 ہزار کیوسک پانی چھوڑا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں