ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت آزاد کشمیر ٹیچرز آرگنائزیشن کے خلاف انتقام سے گریز کرے ، پنشنرز ایسوسی ایشن

مظفرآباد:پنشنرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمائوں نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر ٹیچرز آرگنائزیشن کے خلاف انتقام اور تصادم سے گریز کرے ،آرگنائزیشن کی رجسٹریشن منسوخی غیرآئینی اوربنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

ظلم وجبر کے ذریعے وقتی معاملات رک سکتے ہیں مگر دیرپا مذاکرات ہی مسائل کا حل ہے،اساتذہ کرام معاشرے کا اہم جز اورقابل تکریم ہیں،اساتذہ قیادت لانگ مارچ کی کال فوری موخرکریں۔

حکومت اورٹیچرز قیادت مل بیٹھ کر سنجیدگی سے حل نکالیں، مسائل کے حل کے لئے مذاکرات کو ترجیح دی جائے ہمیں خدشہ ہے کہ حکومتی عزائم جو کہ انتقام کی طرف بڑھ رہے ہیں اس سے ریاست کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ اسکا منفی اثر سرحد پار تک ہو گا۔

ہم اساتذہ کرا م سے بھی کہتے ہیں کہ وہ جذباتی فیصلوں سے اجتناب کریں ۔ اہم حکومتی وزراء اور سیاسی سربراہان مداخلت کر کے موجودہ کشیدہ صورت حال کو درست سمت لے جائیں اور عہدیداران کے منفی اقدامات درست کیے جائیں ۔اساتذہ اکرام کی عزت و تکریم سب کا فرض ہے،اساتذہ لانگ مارچ جیسے سیاسی رنگ کا تاثر زائل کریں ۔

ان خیالات کا اظہار پنشنرز ایسوسی ایشن کے راہنمائوں،راجا اخترحسین، راجہ محمد متاز خان ، سید نذیر حسین شاہ ،قاضی صدیق ، میر محمد رفیق ،صوفی گو ہر رحمٰن بشیر ڈار ، زوار نقوی اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر اس انتقامی تاثر کو ذائل کرنے کے اقدامات کرے اساتذہ کرام کے متعلق جذباتی فیصلوں کے بجائے مذاکرات کی جانب بڑھیں۔

بزرگوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر صوبہ سندہ ، بلوچستان ، کے پی کے کی طرح تنخواہوں میں اضافے اور پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کریں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں