ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوڈان کے درمیان پر فضائی حملے میں 22 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

خرطوم :  سوڈان کے شہر ام درمیان میں متحارب افواج میں شدید لڑائی جاری ، سوڈانی افواج کے حالیہ فضائی حملوں میں22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

پیراملٹری فورسز نے فوج کو رہائشی علاقوں میں حملوں کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے جو 15 اپریل کے بعد رہائشی علاقے میں سب سے مہلک حملہ ہے۔

سوڈان کے متحارب فوجی دھڑوں کے درمیان جنگ 12ویں ہفتے میں داخل ہو گئی ، نیم فوجی سریع الحرکت فورسز نے لڑائی کے بعد دارالحکومت خرطوم اور اس کے جڑواں شہروں ام درمان اور بحری پر تیزی سے غلبہ حاصل کر لیا ہے۔

مذید پڑھیں: سوڈان میں نیم فوجی انٹیلی جنس کے ہیڈ کوارٹرز پر حملہ

خطرہ ہے کہ جس لڑائی کے لیے اب تک ثالثی کی کوئی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکی ہیں، یہ ملک کو ایک وسیع خانہ جنگی کی طرف لے جا سکتی ہے۔

اس طرح دیگر اندرونی و بیرونی عوامل کی توجہ بھی مشرقی افریقہ کے اس ملک کی طرف ہو جائے گی جو ہارن آف افریقہ، ساہل، اور بحیرہ احمر کے درمیان واقع ہے۔

وفاقی وزارتِ صحت کے مطابق جو لڑائی دارالحکومت اور کوردفان اور دارفر کے علاقوں میں بھڑک اٹھی تھی، اس میں کم از کم 1133 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اس سے مغربی دارفر کے علاقے میں نسلی فسادات شروع ہو گئے۔

مذید پڑھیں: سوڈان میں مسلح جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 958ہوگئی

۔ 2.9 ملین سے زیادہ لوگ بےگھر ہو چکے ہیں، جن میں تقریبا 700,000 ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو (پناہ کے لیے) ہمسایہ ممالک کی طرف بھاگ گئے ہیں۔

حالیہ دنوں میں لڑائی کا مرکز ام درمان رہا ہے کیونکہ شہر کا مغربی حصہ RSF کے لیے ایک اہم راستہ ہے جس کے ذریعے وہ اپنے طاقت کے مرکز، دارفور سے کمک حاصل کرتے ہیں۔

مشرقی ام درمان میں ملک کے سرکاری نشریاتی کمپلیکس پر بھی رات کو حملے کیے گئے جن میں جمعہ کی رات والا حملہ بھی شامل ہے۔ راتوں رات کیے گئے دیگر حملے جنوبی اور مشرقی خرطوم میں ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں