ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سکھ رہنمادیپ سنگھ کا قتل، سکھوں کا لندن میں بھارتی ہائی کمیشن پر احتجاج

لندن: خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ ہردیپ سنگھ کے کینیڈا میں قتل کے خلاف سکھوں نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن لندن کے سامنے احتجاج کیا ہے۔

اس موقع پر مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سکھوں کو خوفزدہ کرنا چاہتا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ سکھوں کو خالصتان کی آزادی سے باز نہیں رکھا جا سکتا۔

 واضح رہے کہ خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ ہردیپ سنگھ کو کینیڈا میں گردوارے کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

 ہردیپ سنگھ سکھوں کی علیحدگی پسند تنظیم سکھ فار جسٹس کے سرگرم کارکن تھے اور خالصتان کے قیام کے لیے ریفرنڈم میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔  بھارتی حکومت نے کینیڈین حکام سے ہردیپ سنگھ کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں