ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی کرکٹ ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے سری لنکا پہنچ گئی

کولمبو:قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے کولمبو پہنچ گئی۔ 

پاکستانی کرکٹ ٹیم کراچی سے براستہ دبئی کولمبو پہنچی ہے، ٹیسٹ سیریز سے قبل ہمبن ٹوٹا میں قومی ٹیم 2 روزہ وارم اپ میچ 11 جولائی سے کھیلے گی۔ 

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1677934636650078210?s=20

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے کھیلا جائے گا۔ 

دونوں ٹیسٹ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، گزشتہ برس پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہو گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں