ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی عدالت نے فلسطینی شہری کو 14سال قید کی سزاسنادی

مقبوضہ بیت المقدس: قابض اسرائیل کی نام نہاد مرکزی عدالت نے فلسطینی قصی عبد علیان کو ساڑھے 14سال قید کی غیر منصفانہ سزا سنادی۔

اس کی والدہ نے بیان میںکہا کہ وہ اپنے بیٹے قصی کو سنائی گئی طویل سزا پر حیران ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ نوجوان بچپن سے ہی بیمار ہے، پھیپھڑوں کے مسائل کا شکار ہے اور مہینے میں دو بار دوا اور انجکشن لگاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ نفحہ جیل کے اندر اپنے بیٹے کی صحت کی حالت اور اس کی زندگی کے بارے میں خوف اور تشویش محسوس کرتی ہوں،دوران حراست اسے مارا پیٹا جاتا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قصی کو کئی بار گرفتار کیا گیا،نوجوان قصی علیان کو 19 دسمبر 2021کو مقبوضہ بیت المقدس کے گائوں العیساویہ سے قابض فوجیوں پر گولی چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت نفحہ جیل میں قید ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں