ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں پر پابندی عائد

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کردی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے جلسے اور جلوسوں پر مکمل پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ معاشرے کے بعض طبقات اسلام آباد کی حدود میں مجالس اور جلوسوں سمیت غیر قانونی مجالس منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، موجودہ امن و امان اور سکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پانا ضروری ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ان خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد میں پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر مکمل طور پر پابندی ہوگی۔ انتظامیہ کیمطابق نوٹیفکیشن کا اطلاق دو ماہ تک رہے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں