ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی لیگ کے لئے پی سی بی کی 25 ہزار ڈالر کی شرط،کرکٹرز ریٹائرمنٹ پر مجبور

لاہور:امریکی لیگ میں کھیلنے کے این او سی کیلئے پی سی بی کی جانب سے 25 ہزار ڈالر کی شرط کرکٹرز کو ریٹائرمنٹ کی راہ پر ڈالنے لگی ہے۔

احسان عادل اور حماد اعظم کے بعد آئندہ چند روز میں مزید کھلاڑیوں کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہے جانے کا امکان ہے، نظر انداز اور غیر یقینی مستقبل کا شکار کرکٹرز پرکشش لیگ میں شرکت کیلئے یہ قدم اٹھانے میں دیر نہیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمیع اسلم کا تجربہ کامیاب ہونے کے بعد کئی کھلاڑی مستقل طور پر امریکہ میں مقیم ہونے کی بھی کوشش کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں