ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایردوان۔بائیڈن رابطہ، مختلف امور پر تبادلہ خیال

 صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

 صدارتی شعبہ برائے اطلاعات کے مطابق اس بات چیت میں  یوکرین کی نیٹو میں حیثیت،سویڈن کی رکنیت ،ایف سولہ طیاروں کی انقرہ حوالگی اور ترکیہ کی یورپی یونین میں  مکمل رکنیت جیسے موضوعات پر غور کیا گیا ۔

 دونوں صدور نے  کل سے ولنیئس میں شروع ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس کے  دوران  بالمشافہ ملاقات کرنے اور ترک،امریکہ تعلقات سمیت  دیگر علاقائی معاملات میں تفصیلی بات چیت کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

 صدر ایردوان نے ایک موقع پر کہا کہ  سویڈن نے انسداد دہشت گردی کے معاملے میں بعض ٹھوس اقدامات ضرور کیے مگر پی کےکے اور اس کی حلیف شاخوں  کو کھلے  عام مظاہروں کی اجازت دے رکھی ہے جس نے سب کیے کرائے پر پانی پھیر دیا ہے۔

 ترک صدر نے   ایف سولہ طیاروں کی حوالگی کو سویڈن کی نیٹو میں رکنیت سے مشروط نہ کرنے  پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ  ترکیہ کی یورپی یونین میں مکمل رکنیت کو دوبارہ سے جانبر کرنے کے لیے امریکی صدر ولنیئس میں موجود تمام یورپی سربراہوں سے ترکیہ کی حمایت کا تقاضا کریں گے۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں